سانحہ سربرینیتسا: روس نے قرارداد کو مسترد کر دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سربرنیتسا کی جنگ کے دوران نسل کشی کی مذمتی قرارداد روس نے ویٹو کر دی ہے

338818
 سانحہ سربرینیتسا: روس نے قرارداد کو  مسترد کر دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سربرنیتسا کی جنگ کے دوران نسل کشی کی مذمتی قرارداد روس نے ویٹو کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اِس جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی پناہ میں موجود آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل میں سربرنیتسا قتل عام کی مذمتی قرارداد گزشتہ روز پیش کی گئی۔
قرارداد پر رائے دہی سے قبل چین اور روس سے مختلف ملکوں نے اپیلیں بھی کی تھیں کہ وہ اِسے ویٹو کرنے سے گریز کریں۔
رائے دہی کے دوران قرارداد کے حق میں دس ووٹ پڑے اور ایک مخالفت میں جبکہ چار اراکین غیر حاضر تھے۔
واضح رہے کہ دو مختلف بین الاقوامی عدالتیں اِس قتلِ عام کو نسل کشی قرار دے چکی ہیں۔
نسل کشی کے الزام کی روس ،سربیا اور بوسنیائی سرب مخالفت کرتے ہیں کینوکہ انہیں روس کی حمایت حاصل ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں