مسلمان عورت کو سعودی عرب میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت

مول ہاوس شہر میں مقیم نوجوان عورت نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد پاسپورٹ لینے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا

337207
مسلمان عورت کو سعودی عرب میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت

پیرس کے ایڈمسنٹریٹوو کورٹ نے دفتر داخلہ کی جانب سے ایک 23 سالہ مسلمان خاتون پر بیرون ملک جانے کی پابندی کو ہٹا دیا ہے۔
مول ہاوس شہر میں مقیم نوجوان عورت نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد پاسپورٹ لینے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ جس پر اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی عورت کی عبادت کی ماہیت اور اعتقاد میں عمل دخل نہیں کیا جاسکتا، لہذا یہ بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی کا جواز نہیں ہو سکتا۔
عدالت نے وزارت داخلہ کے غلطی کرنے کی توضیح کرتے ہوئے نوجوان عورت کے پاسپورٹ کی معیاد بڑھائے جانے کا حکم بھی دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں