اوباما ایران سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے خواہشمند

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

327228
اوباما ایران سے جوہری معاہدہ  طے کرنے کے خواہشمند

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ رواں سال کے اختتام تک معاہدہ طے پاجائے ۔اگر ہم اس معاہدے کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے راستے سے ہٹانے کے مقصد میں ناکام رہے تو پھر علیحدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کی یقین دہانیوں پر منحصر ہے اور معاہدے کی شرائط پوری کرنا ایرانیوں کا کام ہے۔ صدر اوباما نے ایران پر زور دیا کہ وہ انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی تو نہیں کررہا۔
امریکی صدرنے ایسے وقت یہ بیان دیا ہے جب آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور 6 بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں ۔بعض امور پر اختلافات کیوجہ سے مذاکرات کو 30 جون کے بعد بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں عالمی برادری ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کرئے گی جس سے ایران کو اقتصادی فوائد حاصل ہوسکیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں