داعش علاقائی نہیں بلکہ عالمی خطرہ ہے وزیراعظم ٹونی ایبٹ

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے منعقدہ علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش علاقائی نہیں بلکہ عالمی خطرہ ہے ۔

302587
داعش علاقائی نہیں   بلکہ عالمی خطرہ ہے وزیراعظم ٹونی ایبٹ

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے منعقدہ علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش علاقائی نہیں بلکہ عالمی خطرہ ہے ۔شدت پسندتنظیم سے مذاکرات نہیں صرف جنگ ہوسکتی ہے۔ شدت پسندی کی اس سوچ کو ختم کرنا ضروری ہے ، جس کی وجہ سے باقی دنیا سے عسکریت پسند عراق اور شام کا رخ کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نےکہا کہ داعش عالمگیر عزائم رکھتا ہے ، نئے جنگجوؤں کی بھرتی کے لیے اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات ضروری ہیں۔ علاقائی سلامتی سے متعلق کانفرنس میں شریک 25 ممالک کے وزرا سے خطاب میں وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ داعش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے عالمی اہداف ہیں ۔ دنیا بھر کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کو اس بات پر قائل کرنا ہو گا کہ وہ دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار نہ کریں۔ہمیں ہر ایک کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو صرف اس بنا پر مارنا کہ ان کا عقیدہ آپ سے مختلف ہے درست نہیں۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس بارے میں پرعزم ہے کہ وہ اپنے کسی بھی شہری کو دولتِ اسلامیہ میں شرکت کرنے کے لیے نہیں جانے دے گا، اپنے گھر کے اندر ہم کوشاں ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی آسٹریلوی شہری ملک چھوڑ کر شام اور عراق میں پہلے سے موجود 15 ہزار جنگجوؤں کے ساتھ شامل نہ ہو سکے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں