مسئلہ قبرص کے حل کےلیے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں:آئد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امور قبرص کے خصوصی مشیر ایسپن بارتھ آئد نے برسلز میں یورپی حکام سے بات چیت کے دوران مسئلہ قبرص کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

292631
مسئلہ قبرص کے حل کےلیے کی جانے والی کوششیں  خوش آئند ہیں:آئد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امور قبرص کے خصوصی مشیر ایسپن بارتھ آئد نے برسلز میں یورپی حکام سے بات چیت کے دوران مسئلہ قبرص کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
آئد نے اس سلسلے میں یورپی پارلیمانی اسپیکر مارٹن شولز ، یورپی وسعتی امور کے ذمہ دار رکن یوہانس ہان اور علاقائی پالیسیوں کی افسر اعلی کورینا کریتو سے ملاقات کی ۔
شولز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئد نےکہا کہ قبرص کے تنازعے کے حل کےلیے جزیرے کے دونوں لیڈران کی کوششیں قابل ستائش ہیں جن کا ہم خیر مقدم کرتےہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں