امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں مثبت فضا

متحدہ امریکہ نے کیوبا کی دہشت گردی کی پشت پناہی نہ کرنے کی جمانت دینے کے بعد اس کو دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ملکوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے

298139
امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں مثبت فضا

ماہ دسمبر میں متحدہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں شروع ہونے والے نئے دور کا ثمرہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
سن 1982 سے ابتک متحدہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ملکوں کی دہرست میں شامل کیوبا کو اب اس فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔
کیوبا میں حالیہ چھ ماہ میں کسی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کی مدد نہ کرنے اور مستقبل میں بھی اس قسم کی کسی حرکت سے گریز کرنے کی ضمانت دینے پر امریکہ نے اس ملک کو مذکورہ فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت باہمی مثبت ۱قدامات میں سے محض ایک ہے اور اس سلسلے میں حل کی ضرورت ہونے والے ابھی بھی کئی مسائل پائے جاتے ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کیوبا کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ملکوں کی فہرست سے خارج کرنا اس ملک پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا مفہوم نہیں رکھتا۔
ادھر ایوان ِ نماَئندگان کے ریپبلیکن اسپیکر جان بوہینر نے ایک تحریری اعلان میں اس فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبا انتظامیہ نے ، کاسٹرو انتظامیہ سے کسی قسم کا مفاد حاصل کیے بغیر یک طرفہ طور پر اسے مراعات دی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں