ڈیوڈ کیمرون کا دورہ فرانس

برطانوی وزیر اعظم یورپی یونین کی رکنیت کے معاملے پر سن 2017 میں ریفرڈم کروانے کے خواہاں ہیں تو اولاند کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو یونین میں ہی رہنا چاہیے

296196
ڈیوڈ کیمرون کا دورہ فرانس

سن 1973 سے یورپی یونین کے رکن برطانیہ میں سن 2017 میں اس موضوع پر ریفرنڈم کروانے کے خواہاں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو فرانس کے سرکاری دورے کے دوران صدر فرانس اولاند نے شرف ملاقات بخشا۔
دونوں سربراہان کے ایجنڈے میں برطانیہ کی طرف سے تذبذب پایا جانے والا یورپی یونین کی رکنیت کا معاملہ شامل تھا۔
اولاند نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ کا یونین کا رکن رہنا برطانیہ اور اور برطانوی عوام کے مفاد میں ہوگا۔
یورپی یونین کی حیثیت کے ڈھانچے پر نکتہ چینی کرنے والے کیمرون نے اس موقع پر کہا کہ " فرانس کی اولیت یورو زون کو مضبوطی دلانا ہے تو میرا کام برطانوی عوام کے اندیشوں کو دور کرنا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین میں ترامیم اور تبدیلیاں نہ صرف ان کے ملک کے لیے بلکہ پورے خطہ یورپ کے لیے بار آور ثابت ہوں گی۔
برطانیہ یورپی یونین کے ملکوں کے درمیان سرحدی کنٹرول اور آزادانہ سیر و سیاحت سمیت نقل مکانی کے معاملات میں حد بندی لائے جانے کا متمنی ہے۔
دونوں سربراہان نے دہشت گردی اور موسمی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں تعاون کو بڑھانےکا اعادہ بھی کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں