آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت

آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں 54 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اس ریفرنڈم کے بعد مرد کی مرد اور عورت کی عورت سے شادی کو قانونی حیثیت مل جائے گی

287190
آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت

آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں 54 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اس ریفرنڈم کے بعد مرد کی مرد اور عورت کی عورت سے شادی کو قانونی حیثیت مل جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی شکل دینے کی حمایت کرنے والے کی فتح کو ظاہر کرتے ہیں ، جمعہ کو ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق شمالی ضلع لیٹرم میں 53.6فیصد افراد نے ہاں میں جبکہ 46.4فیصد نے ناں میں ووٹ ڈالا ہے ۔آئرلینڈ کے وزیرانصاف اودھن اورئرڈن نے بتایا کہ ہاں کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد زیادہ ہے امیدہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کے حامی افراد جیت جائیں گے ۔ایک حکومتی وزیر کیون ہیفری نے کہا کہ ڈبلن کے جنوبی مشرقی ضلع میں ‘‘ ہاں ’’ میں 75 فیصد سے زائد ووٹ آئے
دنیا میں آئر لینڈ پہلا ملک ہے جس نے ریفرنڈم کے ذریعے ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئر لینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے کہا ہے ان کا ملک چھوٹا سا ہے لیکن اس نے دنیا کو ایک بڑا پیغام دیا ہے۔دنیا کے بائیس ملکوں میں اب ہم جنس کی شادیوں کی اجازت ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں