امریکی پولیس گرے کی ہلاکت کی ذمہ دار

ایک پولیس اہلکار پر دوسرے درجے کے قتل ، دوسروں پر غیر قصدی طور پر قتل کرنے، غیر قانونی طور پر حراست میں لینے، اپنے عہدے کا غلط استعمال اور قیدیوں کو جانی تحفظ فراہم نہ کرنے کے الزامات کےتحت مقدمہ چلایا جائیگا۔

284594
امریکی پولیس گرے کی ہلاکت کی ذمہ دار

متحدہ امریکہ کے شہر بالٹی مور میں گزشتہ ہفتے فریڈی گرے نامی سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کا موجب بننے والے پولیس اہلکاروں کو جیوری کے سامنے صفائی کے لیے پیش کیا گیا۔
بالٹی مور کے اٹارنی جرنل نے اطلاع دی ہے کہ جیوری نے 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار پر دوسرے درجے کے قتل ، دوسروں پر غیر قصدی طور پر قتل کرنے، غیر قانونی طور پر حراست میں لینے، اپنے عہدے کا غلط استعمال اور قیدیوں کو جانی تحفظ فراہم نہ کرنے کے الزامات کےتحت مقدمہ چلایا جائیگا۔
اٹارنی کا کہنا ہے کہ گرے کو ہتھکٹری پہناتے ہوئے پولیس گاڑی پر سوار کرتے وقت اس کی گرد ٹوٹ گئی تھی اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے 25 سالہ نوجوان کی طبی امداد فراہم کرنے کی پکار پر کان نہیں دھرے گئے تھے۔
پولیس اہلکاروں کی دو جولائی کو عدالت میں پیشی متوقع ہے۔
گرے کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے تھے اور بالٹی مور میں ایک ہفتے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں