مسعود بارزانی کا دورہ امریکہ

شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے داعش کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر اور نائب صدر سے مذاکرات کیے

263386
مسعود بارزانی کا دورہ امریکہ

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائڈن سے مذاکرات کیے۔
ان مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ داعش دہشت گرد تنظیم کو کمزور کرتے ہوئے اس کے وجود کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی پر مبنی تھا۔
عراقی عوام کی ضروریات کو اور ملک کے تمام تر طبقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے زیر مقصد سیاسی حربے بھی ایجنڈے کے دیگر اہم معاملات میں شامل تھے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اوباما اور بائڈن نے عراقی آئین میں وضع کیے جانے کی شکل میں متحدہ، وفاقی و جمہوری عراق کے حوالے سے اپنی اپنی ضمانتوں کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں