آسٹریا اور جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

آسٹریا کے دارلحکومت ویانا اور جرمن دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا

257797
آسٹریا  اور جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

آسٹریا کے دارلحکومت ویانا اور جرمن دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
ویانا میں یہ مظاہرہ سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی نوجوانوں کی شاخ نے کیا جس میں چار ہزار افراد نے شرکت کی ۔
مظاہرین نے نسل پرستی اور انتہاپسند تنظیم پیگڈا کے خلاف نعرے بازی کی ۔
برلن میں بھی یکم مئی کی مناسبت سے ایک ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں نسل پرستی اور سماجی حقارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
پیدل مارچ کی گزر گاہ پر موجود عمارتوں کے مکینوں نے بھی مظاہرین کا ساتھ دیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں