جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنا دورہ انڈونیشیا ملتوی کردیا

جنوبی افریقہ میں افریقی مہاجرین پر کیے جانے والے حملوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملک میں بھگڈر پیدا ہوگئی ہے۔ ملک میں آباد افریقی مہاجرین نے اب پولیس اسٹیشنوں میں زندگی گزارنا شروع کردیا ہے

241600
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنا دورہ انڈونیشیا ملتوی کردیا

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اپنا دورہ انڈونیشیاملتوی کردیا ہے۔ اور انھوں نے ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے ٹی وی پر اپنے خطاب کے دوران کہا: ’ہم یقینی طور پر تشدد کو ختم کریں گے۔‘
جنوبی افریقہ میں افریقی مہاجرین پر کیے جانے والے حملوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملک میں بھگڈر پیدا ہوگئی ہے۔
ملک میں آباد افریقی مہاجرین نے اب پولیس اسٹیشنوں میں زندگی گزارنا شروع کردیا ہے۔
اب یہ تشدد تمام غیر ملکی افریقیوں کے خلاف پھیل رہا ہے جس سے بہت سے لوگ شدید خوفزدہ اور مایوس گئے ہیں۔اب تمام غیرملکی افریقیوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور وہاں سے چلے جائیں۔ ان حملوں سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور عارضی کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے حکام اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ملک میں غیر ملکیوں کے خلاف نفرت انگیز حملے جاری ہیں۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ مجرمانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اگرچہ حملوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، مگر غیر ملکی، خصوصاً صومالیہ اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملکوں میں واپس جانے کی بجائے جنوبی افریقہ میں مرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہاں انہیں اس سے بھی زیادہ تشدد کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ڈربن میں غیرملکیوں کے خلاف حالیہ دنوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تشدد کی لہر دوسرے علاقوں تک بھی پھیل رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں