صومالیہ: تعلیمی بورڈ کی عمارت پر خود کش حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے تعلیمی بورڈ کی عمارت پر خود کش حملہ کیا جس سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

236377
صومالیہ: تعلیمی  بورڈ کی عمارت پر خود کش حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے تعلیمی بورڈ کی عمارت پر خود کش حملہ کیا جس سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
دارالحکومت موغا دیشو میں پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے درمیان 18 شہری ،ایک پولیس اہلکار اور ایک افریقن یونین کی امن فوج کا اہلکار شامل ہے ۔
سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جن کے درمیان تعلیمی بورڈ کے ڈاریکٹر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الشباب کے شر پسندوں نے بم سے بھری ایک گاڑی بورڈ کے سامنے دھماکے سے اڑ ا نے کے بعد بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں