عراقی وزیر اعظم کی صدر اوباما سے ملاقات

اوباما نے عراق کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی ضمانت دیتے ہوئے اسے دو سو ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کا عندیہ دیا ہے

236155
عراقی وزیر اعظم کی صدر اوباما سے ملاقات

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی متحدہ امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
العبادی نے وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کی۔
داعش کے خلاف جدوجہد میں عراق سے تعاون کرنے والی واشنگٹن انتظامیہ نے العبادی کو 200 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا عندیہ دیا۔
اجلاس کے بعد بیان جاری کرنے والے صدر اوباما نے کہا کہ العبادی کے صدارتی منصب کو سنبھالنے کے بعد سات ماہ کے اندر عراقی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تربیت یافتہ اور اسلحہ سے لیس ہوئی ہے، دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں جانے والے علاقوں کے ایک چوتھائی کو واپس لے لیا گیا ہے۔
العبادی کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف جدوجہد میں ایران کے کردار پر بھی غور کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اوباما نے بتایا کہ عراق میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کی کمان بغداد کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ داعش کو پوری طرح شکست دینے کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہو گا۔
عراق کا دوسرا بڑا شہر موصل اور کئی ایک دیگر اہم علاقے تا حال داعش کے قبضے میں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں