امریکہ میں ترک باشندوں کی 1915 کے واقعات کے خلاف نئی مہم کا آغاز

متحدہ امریکہ میں آباد ترک باشندوں نے آرمینی باشندوں کی جانب سے سن 2015 کے واقعات کے بارے میں ترکوں کے خلاف جاری پراپگنڈہ کے خلاف اپنی مہم کاآغاز کرد یا ہے۔ ترک باشندوں نے دارالحکومت، واشنگٹن، نیو یارک ، ٹیکساس اور ماساچسٹس کے اہم مقامات پر پوسٹر لگانا شروع کردیے ہیں

226262
امریکہ میں ترک باشندوں کی 1915 کے واقعات کے خلاف نئی مہم کا آغاز

متحدہ امریکہ میں آباد ترک باشندوں نے آرمینی باشندوں کی جانب سے سن 2015 کے واقعات کے بارے میں ترکوں کے خلاف جاری پراپگنڈہ کے خلاف اپنی مہم کاآغاز کرد یا ہے۔
ترک باشندوں نے دارالحکومت، واشنگٹن، نیو یارک ، ٹیکساس اور ماساچسٹس کے اہم مقامات پر پوسٹر لگانا شروع کردیے ہیں۔
متحدہ امریکہ میں موجود 145 ترک این جی اوز پر مشتمل کمیٹی نے نے سب سے پہلے دارالحکوم واشنگٹن کی میٹرو کے متعدد اسٹاپس اور بسوں کے اڈوں پر بڑے بڑے پوسٹر لگانا شروع کردیے ہیں جس پر آپس کے اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔
آئندہ چند دنوں میں ٹرکش انسٹیٹیوٹ فور پروگرس کی جانب سے نیو یارک ، ٹیکساس اور ماساچوسٹس کی ریاستوں میں میں بھی بڑے پیمانے پر اوپن ائیر پوسٹرز اور بینرز لگانے کے ساتھ ساتھ اخبارات میں اشتہارات دیے جا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی ترک باشندے آرمینی بانشدوں کے بڑھتے ہوئے پراپگینڈا کو روکنے اور حقیقت سے امریکی عوام کو آگاہ کرنے کے لیے آگے بڑھے ہیں اور انہوں نے اٹھارہ اپریل کو ٹوئٹر میں ایک نِہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی آرمینیوں کی جانب سے سن 1915 کے واقعات کی یاد میں چوبیس اپریل کو ایک مارچ کا بھی اہتمام کررہی ہے جس میں آرمینیوں کو دوستی اور محبت کا پیغام دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں