صدر اوباما کا کینیائی ہم منصب کو ٹیلیفون،ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

امریکی صدر براک اوباما نے سانحہ گریسا یونیورسٹی کی ہلاکتوں پر کینیا کے صدر اوہُورُو کین یاتا سے تعزیت کا اظہارکیا ہے

224966
صدر اوباما کا کینیائی ہم منصب کو ٹیلیفون،ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

امریکی صدر براک اوباما نے سانحہ گریسا یونیورسٹی کی ہلاکتوں پر کینیا کے صدر اوہُورُو کین یاتا سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
صدر اوباما نے اپنے کینیائی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کرتےہوئے دو روز قبل رونما ہونے والے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ اس افسوس ناک واقعے پر امریکی حکومت اور عوام کینیا کے ساتھ ہے ۔
علاوہ ازیں اوباما نے اس بات چیت میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کینیا کے ساتھ تعاون کے علاوہ علاقائی استحکام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل گریسا یونیورسٹی میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے کارندوں نے حملہ کرتےہوئے 147 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جن میں اکثریت طلبہ کی تھی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں