آسٹریا : نسل پرستی و اسلام دشمنی کے واقعات میں اضافہ

آسٹریا میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آسٹریا میں غیر ملکیوں کےخلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے جسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل رہی ہے

274590
آسٹریا : نسل پرستی و اسلام دشمنی کے واقعات میں اضافہ

آسٹریا میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال ملک میں مسلمانوں پر حملے دو گنا بڑھ گئے تھے۔
ایک سماجی تنظیم زارا کے توسط سے خبر ملی ہے کہ گزشتہ سال آسٹریا میں غیر ملکیوں کےخلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے جسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل رہی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال صرف آسٹریا میں مسلمانوں کے خلاف جسمانی تشددو حقارت کے1 6 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملکی میڈیا نے اس معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ان واقعات میں اضافہ ممکن ہوا علاوہ ازیں، سیاست دانوں اور ذرائع ابلاغ نے نسل پرستی کی اس لہر کو مزید ہوا دینے میں معاونت کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں