روس کا جنوبی اوسٹیااورآبازیہ کے ساتھ سمجھوتہ ناقابلِ قبول: امریکہ

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک نہ یہ سمجھوتہ اور نہ ہی آبازیہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کو قبول کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں سمجھوتے بین الاقوامی خصوصیات کو پورا کرتے ہیں

272252
روس کا جنوبی اوسٹیااورآبازیہ کے ساتھ سمجھوتہ ناقابلِ قبول: امریکہ

متحدہ امریکہ نے روس اور جارجیا سے یک طرفہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے جنوبی اوسٹیا کے اتحاد کے رکن کے طور پر دستخط کردہ سمجھوتے کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک نہ یہ سمجھوتہ اور نہ ہی آبازیہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کو قبول کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں سمجھوتے بین الاقوامی خصوصیات کو پورا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اوسٹیا اور آبازیہ دونوں ہی جارجیا کے ناقابل تقسیم حصے ہیں اور ہم جارجیا کی علاقائی سالمیت کا مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں ۔
روس اور جارجیا سے یک طرفہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے جنوبی اوسٹیا کے ساتھ کل طے پانے والے سمجھوتے سے فریقین کے درمیان سماجی، اقتصادی، انسانی، سیاسی ، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
طے پانے والے سمجھوتے پر25 سال عمل درآمد کیا جا تا رہے گا اور بعد میں دس سال کے عرصے کے لیے اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں