جرمنی اور فرانس میں مظاہرے

جرمنی کے شہر ووپرتال میں مذہب اسلام اور غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف پانچ مختلف گرپوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ اکتوبر میں شروع ہونے والی اِس تحریک کے ابتدائی مظاہرے میں چند سو افراد شریک تھے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی سینکڑوں افراد نے اسلامی فوبیا کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا

264298
جرمنی اور فرانس میں مظاہرے

جرمنی اور فرانس میں مظاہرے۔
جرمنی کے شہر ووپرتال میں مذہب اسلام اور غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف پانچ مختلف گرپوں نے مظاہرے کیے ہیں۔
اکتوبر میں شروع ہونے والی اِس تحریک کے ابتدائی مظاہرے میں چند سو افراد شریک تھے۔ تاہم روز بروز ان افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات جرمنی کے شہر ووپرتال میں بھی اِسی تحریک کے حامیوں نے ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کر رکھا تھا۔
یگِیڈا موومنٹ کے خلاف ایک جوابی تحریک بھی اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایک حالیہ رائے عامہ کے جائزے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک تہائی جرمن پیگِیڈا تحریک کے حامی ہیں۔ رائے عامہ کے اِس جائزے کی تفصیلات گزشتہ جمعے کے روز عام کی گئی تھیں۔
دریں اثنا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی سینکڑوں افراد نے اسلامی فوبیا کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔
مظاہرین " فرانسیسی مسلمان ہیں ۔ اسلامی فوبیا جرم ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔
فرانس کے مختلف شہروں میں اس قسم کے ہونے والے مظاہرے پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں