کیری ، مصر اور سوٹزر لینڈ کے دورے پر

جان کیری 12 مارچ کو مصر کے شمس الشیخ شہر میں متوقع اقتصادی ترقی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

257723
کیری ، مصر اور سوٹزر لینڈ کے دورے پر

کیری ، مصر اور سوٹزر لینڈ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ خارجہ سیکرٹری جان کیری 12 مارچ کو مصر کے شمس الشیخ شہر میں متوقع اقتصادی ترقی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کیری مصر میں صدر عبدالفتاح السیسی اور اعلی سطحی مصری حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں کولیشن فورسز کی داعش کے خلاف جدوجہد، لیبیا کی صورتحال اور شام میں جاری بحران سمیت متعدد دو طرفہ اور گلوبل موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
ساکی نے مزید کہا کہ کیری 15 مارچ کو سویٹزر لینڈ میں 5+1 ممالک اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں