اسرائیلی وزیر اعظم کا متنازعہ دورہ امریکہ

ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہینر کی طرف سے قواعد و ضوابط کے بر خلاف دعوت دیے گئے نتن یاہوکانگریس میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے نظریات کو بیان کریں گے

245247
اسرائیلی وزیر اعظم کا متنازعہ دورہ امریکہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کا متنازعہ دورہ واشنگٹن جاری ہے۔
ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہینر کی طرف سے قواعد و ضوابط کے بر خلاف دعوت دیے گئے نتن یاہوکانگریس میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے نظریات کو بیان کریں گے۔
توقع ہے کہ نتن یاہو ریپبلیکنز کی اکثریت کے حامل ہونے والی کانگریس میں اوباما انتظامیہ کی ایران پالیسیوں پر نکتہ چینی کریں گے۔
نتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی اس دورے کے دوران امریکی صدر سے ملاقات نہیں ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں