یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں نہیں رکھا جائےگا

یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کو حراست میں رکھے جانے والے مراکز کو بند کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو ان مراکز سے اس ہفتے رہا کیا جا رہا ہے

242673
یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں نہیں رکھا جائےگا

غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں نہیں رکھا جائے سکے گا۔
یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کو حراست میں رکھے جانے والے مراکز کو بند کیا جا رہا ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو ان مراکز سے اس ہفتے رہا کیا جا رہا ہے۔
برسر اقتدار سیرزا پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے حراست کے مراکز میں سے ایک میں کی جانے والی خود کشی کے بعد ان مراکز سے فوری طور پر زیر حراست افراد کو رہا کرنے کا کام کو شروع کردیا گیا ہے۔
ہر روز بیس تارکین وطن کی دستاویزات کو مکمل کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر اندر تمام زیر حراست تارکین وطن کو رہا کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت ان تارکین وطن کو چھ ماہ یونان میں قیام کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد انہیں ان کے ملک روانہ کردیا جائے گا۔
زیر حراست مراکز کو ان تارکین وطن کو رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن ان کو اپنے اپنے ملک بھیجنے کی دستاویزات کو تیار کرنے میں طویل مدت درکار ہونے کی وجہ سے مسلسل ان مراکز میں رکھا جا رہا تھا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں