فلپائن میں امن کو ایک بار پھر خطرہ لاحق

منیلا حکام کے مطابق گیارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ جھڑپ انتہائی جنوبی قصبے مماساپانو میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے گوریلوں کے ساتھ ہوئی۔ اِسی لبریشن فرنٹ کے ساتھ منیلا حکومت امن بات چیت کا بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

197660
فلپائن میں امن کو ایک بار پھر خطرہ لاحق

فلپائن میں امن کو ایک بار پھر خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
فلپائن کے جنوب میں پولیس کمانڈوز اور مسلمان باغیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں50 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
منیلا حکام کے مطابق گیارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ جھڑپ انتہائی جنوبی قصبے مماساپانو میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے گوریلوں کے ساتھ ہوئی۔ اِسی لبریشن فرنٹ کے ساتھ منیلا حکومت امن بات چیت کا بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسلمان عسکریت پسندوں کے زیرِ کنٹرول قصبے مماساپانو میں یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی جب پولیس نے باغیوں کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے کے تحت پہلے سے اطلاع دیے بغیر دو انتہائی مطلوب جنگجُوؤں کی تلاش کے سلسلے میں ایک ٹھکانے پر فائرنگ کی۔ مماساپانو کے میئر کے مطابق تمام اُنچاس پولیس کمانڈوز کی نعشیں جھڑپ کے مقام سے ہٹا کر ایک آرمی کیمپ میں پہنچا دی گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں