وینزویلا میں اقتصادی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حزب اختلاف کی زیر قیادت اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے افراط زر کی بلند شرح اور خوراک کی کمی کے خلاف احتجاج کیا

196838
وینزویلا میں اقتصادی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں اقتصادی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
حزب اختلاف کی زیر قیادت اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے افراط زر کی بلند شرح اور خوراک کی کمی کے خلاف احتجاج کیا۔
حزب اختلاف کے رہنماوں نے صدر نکولس مادور سے مستعفی ہونے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں دودھ اور ٹائلٹ پیپر جیسی بینادی ضروریات تک کو پورا کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نے ملکی اقتصادیات کو سنجیدہ سطح پر متاثر کیا ہے اور گذشتہ سال میں وینزویلا کو 2.8 فیصد اقتصادی سکڑاو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں