یوکرائن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ

یوکرائن کے مشرق میں روس نوازحکام اور مرکزی انتظامیہ کے حکام کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں شدید کزیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرائن کے مشرق میں دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی قائم کیے جانے کی پیش کردہ تجاویز کو ابھی تک پذیرائی حاسل نہیں ہو سکی

190116
یوکرائن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ

یوکرائن میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یوکرائن کے مشرق میں روس نوازحکام اور مرکزی انتظامیہ کے حکام کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں شدید کزیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری فوجوں اور علیحدگی پسند فورسز کے درمیان ملک کے مشرق میں ڈونٹسک کے ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے جمعہ کو ہونے والی شدید لڑائی میں مزید کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرائن کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ فوجی ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو ئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی یوکرائن کے لوہانسک کے علاقے میں باغیوں کی طرف سے ایک فوجی چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈونٹسک کے شہر میں ایک گودام میں گولہ باری کے باعث لگنے والی آگ سے چار شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
روس نواز علیحدگی پسندوں نے جمعہ کی صبح ڈونٹسک کے ہوائی اڈے پر ایک شدید حملہ کیا اور ان کے بقول یہ لڑائی ستمبر سے اب تک کی شدید ترین لڑائی ہے۔
یوکرائن کے مشرق میں دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی قائم کیے جانے کی پیش کردہ تجاویز کو ابھی تک پذیرائی حاسل نہیں ہو سکی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں