جریدے کا مقصد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا ہے: عالمِ اسلام

علمائے عالمِ اسلام نامی انجمن نے دین اسلام کی قابلِ احترام ہستیوں کے خلاف حقارت آمیز حرکات کو جرم قرار دینے کےلیے اقوامِ عالم سے اپیل کی ہے

185972
جریدے کا مقصد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا ہے: عالمِ اسلام

گزشتہ ہفتے پیرس میں چارلی ہیبدو نامی مزاحیہ جریدے پر ہونے والے حملے کے کے بعد اس کی نئی اشاعت کے سرِ ورق پر مسلمانوں کی دل آزاری پر مبنی ایک نئے کارٹون سے عالم اسلام میں پھر سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
علمائے  عالمِ اسلام نامی انجمن نے دین اسلام کی قابلِ احترام ہستیوں کے خلاف حقارت آمیز حرکات کو جرم قراردینے کےلیے اقوامِ عالم سے اپیل کی ہے ۔
القدس کے مفتی نے بھی کہا ہے کہ شعائرِ اسلام کے خلاف مغرب کی لا پرواہی مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بن رہی ہے ۔
اردن کی تنظیم اخوان المسلمین کی سیاسی شاخ محاذ ِ اسلامی پارٹی نے بھی جریدے کے مالکان سے ان حرکات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوڈانی علما کے وفد نے جمعے کے روز اس سلسلے میں ایک مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ حماس نے کہا ہے کہ اس جریدے کا مقصد مسلمانوں میں اشتعال پھیلانا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں