بوکو حرام نے فوجی بیس پر قبضہ کر لیا

بوکو حرام کے حملے کے بعد فوجیوں نے بیس کو خالی کر دیا اور فرار ہو گئے

171815
بوکو حرام نے فوجی بیس پر قبضہ کر لیا

نائیجیریا میں خونی حملوں کی وجہ سے مشہور دہشت گرد تنظیم بوکو حرام پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہفتے کے روز دہشت گرد تنظیم نے صوبہ بورنو میں 40 بچوں کو اغوا کر لیا اور اب باگا شہر کی بین الاقوامی فوجی بیس پر حملہ کر دیاہے۔
نائیجیریا کے حکام کے مطابق بوکو حرام کے حملے کے بعد فوجیوں نے بیس کو خالی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ باگا حکومت کے زیر کنٹرول چند شہروں میں سے ایک تھا۔
نائیجیریا کی فوج پانچ سالوں سے ملک کے تین شمالی صوبوں میں حاوی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف جہدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں