jجرمنی میں اسلام  دشمن تنظیم کے خلاف مظاہرہ

یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے صدر سلیمان چیلک کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف کاروائیوں کے خلاف جدوجہد کے لیے جرمنی کی سیاسی پارٹیوں اور میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

164289
jجرمنی میں اسلام  دشمن تنظیم کے خلاف مظاہرہ

جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن پیگیڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
انتہائی دائیں بازو کی تنظیم پیگیڈا کے خلاف 5 جنوری کے روز بون میں ایک مظاہر ہ کیا جائیگا۔
یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے صدر سلیمان چیلک کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف کاروائیوں کے خلاف جدوجہد کے لیے جرمنی کی سیاسی پارٹیوں اور میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دین اسلام کی مخالفت کے ساتھ اپنی کاروائیاں شروع کرنے والی یہ تنظیم نسل پرستی، غیر ملکی اور مہاجر دشمنی کے بیج بونے کی کوششوں میں ہے۔ جس سے پورا یورپ بے چینی محسوس کرتا ہے۔
چیلک نے حالیہ ایام میں مساجد پر حملوں میں اضافے پر بھی توجہ مبذول کروائی ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں