ایبولا سے ساڑھے سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں:عالمی ادارہ صحت

اس مرض کے پھیلاو میں گزشتہ جولائی کے مہینے سے بدستور کمی دیکھنے میں آرہی تھی تاہم اکتوبر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اچانک ہی اضافہ ہونے لگا تھا

158337
ایبولا سے ساڑھے سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، ایبولا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔
مغربی افریقی ممالک خاص کر گینی ،لائبیریا اور سیرا لیون میں تقریباً بیس ہزار افراد اس موذی مرض کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔
اس مرض کے پھیلاو میں گزشتہ جولائی کے مہینے سے بدستور کمی دیکھنے میں آرہی تھی تاہم اکتوبر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اچانک ہی اضافہ ہونے لگا۔
واضح رہے کہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے جسم میں تیزی سے سرایت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس وبا کے نتیجے میں 679 طبی ملازمین میں سے 365 متاثر ہو کر اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں