تشدد کا حکم دینے پرعہدے داروں پر مقدمہ چلایا جائے: اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلی تحقیقات کار نے امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے زیر حراست افراد پر تشدد کے حربے آزمانے کی اجازت دینے والے تمام امریکی عہدے داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے

144275
 تشدد کا حکم دینے پرعہدے داروں پر مقدمہ چلایا جائے: اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلی تحقیقات کار نے امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے زیر حراست افراد پر تشدد کے حربے آزمانے کی اجازت دینے والے تمام امریکی عہدے داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق سے متعلق امور کے ذمے دار خصوصی نمائندہ بن ایمرسن کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی حکومت کے دیگرعہدے داروں نے زیر حراست افراد کو واٹر بورڈنگ اور دوسرے طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھاان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
گزشتہ روز جنیوا میں جاری کردہ ایک بیان میں ایمرسن نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ سے یہ واضح طور پر ظاہر ہورہا ہے کہ سابق بش انتظامیہ کے دور میں اعلیٰ سطح پر ایسی پالیسی اختیار کی گئی تھی جس کے تحت منظم انداز میں جرائم کے ارتکاب اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی اجازت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ کی سراغرسانی پر منتخب ارکان کی کمیٹی نے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تفتیشی حربوں سے متعلق گزشتہ منگل کو ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں