فلسطین کی آزادی جلد ہی تسلیم کرلی جائے گی:بیلجیئم

حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئندہ ہفےی پارلیمان میں اس حوالےسے کئےجانے والے فیصلے کے بعد حکومتِ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں لگائے گی

136883
فلسطین کی آزادی جلد ہی تسلیم کرلی جائے گی:بیلجیئم

بیلجیئم میں مخلوط حکومت نے ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مناسب وقت میں فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرے۔
فرانسیسی زبان کے اخبار لو سُوئیر نے حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئندہ ہفےی پارلیمان میں اس حوالےسے کئےجانے والے فیصلے کے بعد حکومتِ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں لگائے گی ۔
بیلجئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈیڈئیر رینڈررز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم فلسطین کی خود مختاری کو تسلیم کروانے کےلیے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہین کہ جس کےلیے ایک قرارداد پر جلد ہی پارلیمان میں بحث ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں