نائیجیریا میں بوکو حرام دوبارہ قتل عام میں مصروف

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں کے حملے میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے

210030
نائیجیریا میں بوکو حرام دوبارہ قتل عام میں مصروف

نائیجیریا میں بوکو حرام دوبارہ قتل عام کر رہی ہے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں کے حملے میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدوں کے مطابق بوکو حرام کے 30 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات صوبہ بورنو کے جنوبی قصبے شانی پر حملہ کیا جس میں بیسیوں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے قصبے کے رہائشیوں کے گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔
پولیس نے شانی پر دہشت گردوں کے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی اور سرکاری عمارت کو بھی نذرِ آتش کرنے کا دعوی کیا ہے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے صرف ماہِ نومبر میں کئے گئے حملوں میں 300 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
بوکو حرام، گذشتہ 5 سال سے نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبوں بورنو، یوبے اور آداماوا میں تشدد کی کاروائیاں کر رہی ہے اور حالیہ 6 ماہ میں کئے گئے حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں