ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی تیاری کا مرحلہ جاری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پیرس میں ملاقات کے بعد پریس کانفرس مین اہم اعلانات کیے ہیں

200496
ایران کے جوہری پروگرام  پر مذاکرات کی تیاری کا مرحلہ جاری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہا ایران کے جوہری معاملات کے حوالے سے فرانس کے ساتھ ہمارے سنجیدہ سطح کے اختلافات نہیں پائے جاتے، ہم بعض معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کریں گے۔
کیری نے اختتام الہفتہ ایران کے ساتھ منعقد ہونے والے مذاکرات سے قبل پیرس میں اپنے ہم منصب لارنٹ فابیوس سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض معاملات پر ہم اتفاق رائے قائم نہیں کر سکے اور یہ معاملہ تا حال بحث و مباحثہ کے مرحلے پر ہے۔
ہم اس ضمن میں فرانس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، محض چار نکات پر ہمیں مزید غور کرنا ہو گا، انہوں نے مذاکرات کو موخر کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ یہ چیز ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔
ایران اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین سمیت جرمنی کے مابین جنیوا میں 24 نومبر سن 2013 کو منعقد ہونے والے مذاکرات میں عبوری معاہدہ طے پا گیا تھا اور اس معاہدے کی رو سے طرفین کے درمیان 20 جولائی سن 2014 تک کسی قطعی معاہدے تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
تا ہم نظریاتی اختلافات کو دو ر نہ کیے جانے کی بنا پر مذاکرات کو 24 نومبر تک موخر کر دیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں