ایک سو پچاس امریکی شہری داعش میں شامل ہو گئے

ایف بی آئی نے کہا ہے کہ 150 امریکی شہری داعش میں شامل ہو گئے ہیں

198412
ایک سو پچاس امریکی شہری داعش میں شامل ہو گئے

ایف بی آئی نے کہا ہے کہ 150 امریکی شہری داعش میں شامل ہو گئے ہیں۔۔۔
ایف بی آئی نے کہا ہے کہ داعش میں شامل ہونے والےافراد تربیت حاصل کرنے کے بعد دہشت گردی کرنے کے لئے امریکہ واپس لوٹ آئے ہیں تاہم ایف بی آئی حکام نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ واپس لوٹنے والے افراد کی تعداد کیاہے۔
دوسری طرف امریکی کانگریس میں داعش کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر اٹھنے والی آوازوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
تاہم درمیانی مدت کے انتخابات کے بعد کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے والے ریپبلکنز داعش کے خلاف آپریشنوں کے موضوع پر وائٹ ہاؤس کے مشترکہ حرکت کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
دوسری طرف عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں مغربی ممالک نے ضروری تعاون کا مظاہرہ نہیں کیا۔
بارزانی نے کہا کہ ہماری مدد کرنے پر ہم کولیشن فورسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت تک کولیشن فورسز کی طرف سے جو تعاون ملا ہے وہ ضرورت سے بہت کم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں