ہمارے روّیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

اسد کے بارے میں ہمارے روّیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: باراک اوباما

192679
ہمارے روّیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

اوباما نے کہا ہے کہ "اسد کے بارے میں ہمارے روّیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی"۔

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہےکہ اسد کا تختہ الٹنے کے بارے میں ہمارا کوئی پلان موجود نہیں ہے۔
جی۔20 سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ اسد اپنی جائز حیثیت سے محروم ہو چکے ہیں لیکن انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں ہمارا کوئی پلان موجود نہیں ہے۔
اوباما نے کہا کہ "ایک نقطے پر شامی عوام ، ایران اور روس جیسی اسد کا دفاع کرنے والی علاقائی طاقتیں سیاسی ڈائیلاگ میں شامل ہونے پر مجبور ہو جائیں گی"۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لئے فوجوں کو علاقے میں بھیجنے کے خواہش مند نہیں ہیں تاہم شرائط کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔
یوکرائن کے بحران کا جائزہ لیتے ہوئے اوباما نے کہا کہ "روس کے یوکرائن کے ساتھ مسائل کو حل کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے کی صورت میں پابندیوں کو سب سے پہلے جو ملک اٹھائے گا وہ ہم ہوں گے، بصورت دیگر روس کی تنہائی جاری رہے گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں