ہوائی میں آتش فشانی لاوے کا خوف و ہراس

امریکہ کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں پہاڑ کیلووی سے مستقل نکلنے والا لاوا اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو نگلتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے

178217
ہوائی میں آتش فشانی لاوے کا خوف و ہراس

امریکہ کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں پہاڑ کیلووی سے مستقل نکلنے والا لاوا اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو نگلتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔
لاوے سے رہائشی علاقوں کو بھی خطرے کا سامنا ہے اور اس وقت تک لاوا بِگ آئی لینڈ قصبے کی مرکزی شاہراہ سے 150 میٹر کے فاصلے تک پہنچ چکا ہے۔
ایک ہزار آبادی والے قصبے میں رہائشیوں نے اپنے گھروں اور کاروباری جگہوں کو ترک کر دیاہے۔
جزیرے میں لاوے کی بند کی گئی سڑکوں کی جگہ نئے راستے کھولے جا رہے ہیں اور رکاوٹیں کھڑی کر کے لاوے کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کیلووی آتش فشاں 1983 سے وقتاً فوقتاً فعال ہو رہا ہے اور اب بھی ماہِ جون سے مستقل لاوا اُگل رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں