برکینا فاسو: زیدا نے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کر دیا

مغربی افریقی ملک برُکینا فاسو میں صدارتی گارڈز کے افسر کرنل اسحق زیدا نے اقتدار سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے عہد کیا کہ ملک میں انتخابات کروائے جائیں گے

176954
برکینا فاسو: زیدا نے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کر دیا

مغربی افریقی ملک برُکینا فاسو میں صدارتی گارڈز کے ایک افسر نے اقتدار سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے عہد کیا کہ ملک میں انتخابات کروائے جائیں گے۔
آج علی الصبح صدارتی گارڈز کے آپریشنل کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل اسحق زیدا نے اعلان کیا کہ وہ اقتدار سنبھال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج سے ریاست کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں اور میں اس تحریک کے شہیدوں کو سلام کرتا ہوں اور ہمارے لوگوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اس اعلان سے چند گھنٹے قبل فوج کے سربراہ جنرل اونئے ٹروئی نے کہا تھا کہ عوامی مظاہروں کے نتیجے میں صدر بلاثیے کمپورے کی بے دخلی کے بعد وہ ریاست کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
کرنل زیدا کی طرف سے اعلان کے بعد صورتحال غیر واضح نظر آ رہی ہے کہ ملک کی باگ ڈور درحقیقت کس کے ہاتھ میں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں