یوکرائن میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

یوکرائن میں آج ہونے والے اليکشن ميں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد قريب چھتيس ملين ہے۔ پولنگ میں روس کے زير قبضہ کريميا ميں قريب 1.8 ملين افراد جبکہ بغاوت سے متاثرہ خطوں لوہانسک اور ڈونيٹسک ميں بھی قريب تين ملين افراد رائے دہی کے اس عمل ميں شرکت سے قاصر رہیں گے

171350
یوکرائن میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

یوکرائن میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
یوکرائن میں آج ہونے والے اليکشن ميں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد قريب چھتيس ملين ہے۔ پولنگ میں روس کے زير قبضہ کريميا ميں قريب 1.8 ملين افراد جبکہ بغاوت سے متاثرہ خطوں لوہانسک اور ڈونيٹسک ميں بھی قريب تين ملين افراد رائے دہی کے اس عمل ميں شرکت سے قاصر رہیں گے۔
واضح رہے کہ 450 میں سے نصف نشستیں پارٹی کی فہرست کے نظام کے تحت مختص کی جائیں گی اور ہر پارٹی کو سیٹ جیتنے کے لیے پانچ فی صد کا اضافہ چاہیے۔
ان انتخابات جس میں 29 سیاسیء جماعتیں حصہ لے رہی ہیں صدر پيٹرو پوروشينکو کی جماعت ہی سب سے زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گی تاہم اسے فيصلہ کن برتری حاصل نہ ہو سکے گی۔ ايسی ممکنہ صورت ميں پوروشينکو کو قوم پرستوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنا پڑ سکتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں