وائٹ ہاوس میںمشتبہ شخص کے داخلے کی کوشش ناکام

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اور مشتبہ شخص وائٹ ہاؤس کی عمارت کا جنگلا پھلانگ کر اندر کود گیا لیکن خفیہ سروس کے کتوں نے حملہ کر کے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی

167972
وائٹ ہاوس میںمشتبہ شخص کے داخلے کی کوشش ناکام

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اور مشتبہ شخص وائٹ ہاؤس کی عمارت کا جنگلا پھلانگ کر اندر کود گیا۔گزشتہ روز شام کے وقت میری لینڈ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ Dominic Adesanyaامریکی صدر کی رہائش گاہ کے شمالی باغ کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا ۔
وائٹ ہاوس میں داخل ہوتےہی ڈومینک پر خفیہ سروس کے کتوں نے حملہ کردیا ملزم نے کتوں سے مقابلے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا جس کے بعد خفیہ سروس کے اہلکاروں نے اسے گرفتارکرلیا ۔
اس واقعے کے بعد وائٹ ہاوس کو بند کردیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد کھولا گیا۔
رواں سال وائٹ ہاوس میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا یہ ساتواں واقعہ ہے ۔
گزشتہ ماہ بھی ایک شخص چاقو لےکر وائٹ ہاوس میں داخل ہو گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں