ٹوٹل کے منتظمِ اعلی کی موت کی تحقیقات جاری

مارگیری کا ایک نجی طیارہ ماسکو کے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرتے وقت رن وے پر کھڑی ایک گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ اور طیارے میں سوار عملے کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے

167628
ٹوٹل کے منتظمِ اعلی کی موت کی تحقیقات جاری

فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل کے افسر اعلی کرسٹوف ڈی مار گیری کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کی موت کا سبب برف صاف کرنے والی گاڑی کے ڈرائو ر کا کہنا ہے کہ اُس نے نہ تو طیارہ دیکھا اور نہ ہی کوئی آواز سنی ۔
دوسری جانب کمپنی کے افسر اعلی کے عہدے پر پیٹرک پویان کو فائز کیا گیا ہے۔
پویان اس سے پیشتر کمپنی کے ریفائنری اور کیمیائی شعبوں سے منسلک تھے ۔
یاد رہے کہ مارگیری کا ایک نجی طیارہ ماسکو کے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرتے وقت رن وے پر کھڑی ایک گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ اور طیارے میں سوار عملے کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں