ہانگ کانگ میں کشیدگی کا سلسلہ جاری

سکیورٹی اہلکاروں نے جمعے کو علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے اہم علاقے مونگ کوک میں دھرنا دیے ہوئے مظاہرین کو منشتر کر دیا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرین کی طرف سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور اس دوران مظاہرین نے کوئی خاص مزاحمت نہیں کی

161042
ہانگ کانگ میں کشیدگی کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے جمعے کو علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے اہم علاقے مونگ کوک میں دھرنا دیے ہوئے مظاہرین کو منشتر کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین کی طرف سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور اس دوران مظاہرین نے کوئی خاص مزاحمت نہیں کی۔ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ان مظاہروں کے نتیجے میں ایشیا کے اس اہم تجارتی مرکز میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز چین کے اس نيم خود مختار علاقے کے چیف ایگزیکٹیو لیونگ چُن یِنگ نے مظاہرین کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کارروائی میں اندازاً 100 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے شہر کے مرکزی کاروباری علاقے سے تمام رکاوٹیں اور خیمے اکھاڑ پھینکیں۔ پولیس نے مونگ کوک نامی علاقے میں بھی کارروائی کی جہاں موجود کم ازکم 30 احتجاجیوں نے بغیر کسی مزاحمت کے یہ جگہ خالی کر دی۔
ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں کے ایک منتظم گروپ نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائیوں سے معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کے حکومتی عزم پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
گزشتہ ماہ کےاواخر سے ہانگ کانگ میں مظاہرین کی طرف سے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دھرنے دیے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں