بحیرہ کیسپئن کے ممالک اچھی ہمسائیگی کی علامت ہیں: روحانی

ایران کے صدر نے بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس کو ان ملکوں کی یکجہتی، دوستی اور اچھی ہمسائیگی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے ایک سنہری موقع سے تعبیر کیا ہے

144298
بحیرہ کیسپئن کے ممالک اچھی ہمسائیگی کی علامت ہیں: روحانی

ایران کے صدر نے بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس کو ان ملکوں کی یکجہتی، دوستی اور اچھی ہمسائیگی کی علامت قرار دیتے ہوئے اسے ایک سنہری موقع سے تعبیر کیا ہے۔
اجلاس میں روس،ایران،آذربائیجان،قازقستان اور ترکمانستان کے صدور نے شرکت کی ۔
خبر کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی نے گزشتہ روز روس کے شہر آسترا خان میں بحیرہ  کیسپیئن کے پانچ ساحلی ممالک کے چوتھے سربراہی اجلاس میں کہا کہ حتمی طور پر بحیرہ کیسپیئن نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقےکی قانونی بالا دستی قائم رکھنے کے لئے صلح و مشورے کے علاوہ مختلف نظریات، اقوام اور زبانوں کے حامل افراد کو اپنے گرد جمع کررکھا ہے جس پر خاص توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی ممالک کے صدور نے یہ بھی کہا کہ خطےکے ساحل کی توسیع کے دائرے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے علاوہ علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں تعاون اور سلامتی کا مسئلہ حتمی طور پر توجہ کا حامل رہنا چاہیے اور اس علاقے کے ممالک کو اس امر کی تقویت کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں