بوکو حرام نے صوبہ بورنو پر قبضہ کر لیا

نائیجیریا میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے اس ملک کے شمالی صوبے کے ایک بڑے حصے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے

117997
بوکو حرام  نے صوبہ بورنو  پر قبضہ  کر لیا

اطلاع کے مطابق بوکو حرام دہشت گرد تنظیم نے شمالی نائیجریا کے صوبہ بورنو کے ایک حصے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
صوبہ بورنو حکومت کے سیکرٹری بابا جداح نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ"اسوقت صوبہ بورنو کا ایک بڑا حصہ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔
تا ہم انہوں نے کونسے کونسے علاقوں پر قبضہ ہونے کے موضوع پر معلومات فراہم نہیں کیں۔
نائیجیریا، اولین طور پر ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں منظر عام پر آنے والی اور قلیل مدت میں ابوجا سمیت ملک کے ہر علاقے میں پھیلنے والی بوکو حرام دہشت گرد تنظیم پانچ سالوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔
یہ تنظیم محض اس برس کے اندر چار ہزار افراد کی ہلاکتوں اور لاکھوں کے نقل مکانی کرنے پر مجبور بننے کا موجب بنی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں