روس یوکرین سے اپنی فوج واپس بلائے: راسموسین

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسنی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنے فوجی واپس بلائے اور مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں کی امداد بند کرے

114159
روس یوکرین سے اپنی فوج واپس بلائے: راسموسین

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنے فوجی واپس بلائے اور مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں کی امداد بند کرے۔
راسموسین نے یہ مطالبہ ویلز میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے پہلے روز یوکرین کے صدر پیریو پوروشینکو سے ملاقات کے بعد کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو رکن ممالک یوکرین کو عسکری امداد فراہم کرنے کا یہ معاملہ انفرادی طور پر طے کریں ۔
انہوں نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ وقت بہت کم ہے اور افغانستان میں نئے صدر کا انتخاب اور نیٹو کے ساتھ معاہدے کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اگر افغانستان نے نیٹو کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہ کیے تو آئندہ سال تک غیرملکی افواج افغان حفاظتی دستوں کے تربیتی پروگرام کو معطل کر سکتی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں