پناہ گزینوں پر حملہ قابلِ مذمت ہے: امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اس واقعے پر امریکی حکومت کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جان کا تحفظ کرنے کےلیے تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے

95496
پناہ گزینوں پر حملہ قابلِ مذمت ہے: امریکہ

امریکہ نے یوکرین میں پناہ گزینوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اس واقعے پر امریکی حکومت کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جان کا تحفظ کرنے کےلیے تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
ہارف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے درجنوں معصوم پناہ گزین جنگ سے فرار ہو تے وقت ہلاک کر دیے گئے جن کے ذمہ داروں کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔
اس حملے کی وجہ سے روسی اور یوکرینی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں