او ایس سی ای اور منسک گروپ کی طرف سے فوری حفاظتی تدبیر کی اپیل

او ایس سی ای کے ٹرم چئیر مین اور او ایس سی ای منسک گروپ نے آرمینیا اور آذربائیجان کی فرنٹ لائن پر ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

78140
او ایس سی ای اور منسک گروپ کی طرف سے فوری حفاظتی تدبیر کی اپیل

او ایس سی ای کے ٹرم چئیر مین اور او ایس سی ای منسک گروپ نے آرمینیا اور آذربائیجان کی فرنٹ لائن پر ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او ایس سی ای کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، اورگنائزیشن کے ٹرم چئیر مین ڈیڈئیر بُخالٹراور ' او ایس سی ای منسک گروپ 'کے نائب چئیر مینوں یعنی روس کے سفیر ایگور پوپوو،امریکی سفیر جیمز وارلک اور فرانس کے سفیر پئیر اینڈریو نے آرمینا۔آذربائیجان سرحد پر کشیدگی میں اضافے، جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں اور علاقے میں بین الاقوامی ریڈ کراس کی گاڑیوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
اعلامیے کے مطابق او ایس سی ای اور منسک گروپ نے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور سے علاقے میں کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور فائر بندی کے سمجھوتوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان مزید شدت، پائیدار امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو دشوار بنا دے گی۔
اس کے علاوہ مسئلے کے حل کے لئے فریقین سے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی بھی اپیل کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں