متحدہ امریکہ کاروس پر نیوکلئیر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

امریکی انتطامیہ نے روس کے ساتھ سن 1987 میں طے پانے والے انٹرمیڈئیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی یعنی درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے جوہری اسلحے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

73549
متحدہ امریکہ کاروس پر نیوکلئیر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

متحدہ امریکہ نے روس پر نیوکلئیر میزائیلوں کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی انتطامیہ نے روس کے ساتھ سن 1987 میں طے پانے والے انٹرمیڈئیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی یعنی درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے جوہری اسلحے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان ایک باہمی معاہدے کے تحت 500 سے 5500 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے درمیانی درجے کے میزائل کے تجربے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
امریکہ نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کیشدگی بڑھ رہی ہے۔یوکرین کے تنازعے میں روس کی مبینہ شمولیت پر امریکہ تنقید کرتا رہا ہے۔
ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میزائل کا تجربہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اس پر ہم نے روس کے ساتھ حالیہ دنوں میں بات کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
اہلکار نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اس بارے میں ایک خط لکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس معاہدہ پر سنہ 1987 میں سرد جنگ کے آخری دنوں میں صدرر رونالڈ ریگن اور صدر گورباچیوف نے دستخط کیے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں