کینیا:مسافر بس پر حملہ پانچ افراد ہلاک

کینیا میں ایک مسافر بس پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے

64226
کینیا:مسافر بس پر حملہ پانچ افراد ہلاک

کینیا میں ایک مسافر بس پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق ، ممباسا سے ساحلی شہر لامو جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
اس حملے میں مسافر بس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔
خیال ہے کہ یہ حملہ الشباب کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ روز کی گئی بمباری کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں