یوکیرینی صدر کی جرمن اور فرانسیسی سربراہان سے بات چیت

یوکیرین علیحدگی پسندوں کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے، جس دوران کئی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں

118489
یوکیرینی صدر کی جرمن اور فرانسیسی سربراہان سے بات چیت

یوکیرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
یوکیرین کے ایوان صدارت سے جاری کردہ اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پوروشینکو نے ملک کے مشرقی علاقوں میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کے پیدا کردہ کشیدگی کے ماحول کے خاتمے کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کیے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ پورو شینکو نےا س ضمن میں جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے علاقے میں فائر بندی کے عمل درآمد کے ٹوٹنے کی وجوہات کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ علیحدگی پسندوں نے اس معاہدے کی تعمیل نہیں کی۔
یوکیرین صدر نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسیوں کی ذمہ دار کمشنر کیتھرین آشٹن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فائر بندی کے لیے لازمی ماحول کے قیام کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں