عالمی برادری افریقہ کی فوری مدد کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹھ لاکھ افریقی پناہ گزینوں کی فوری امداد کےلیے قدم اٹھائے

114953
عالمی برادری افریقہ کی فوری مدد کرے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹھ لاکھ افریقی پناہ گزینوں کی فوری امداد کےلیے قدم اٹھائے ۔
تنظیم کے جنیوا میں واقع دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عالمی غذائی پروگرام کے صدر ارتھارین کزن اور پناہ گزینوں کے امور کے کمشنر انتونیو گٹرز نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک ہمیں افریقہ کی امداد کےلیے ایک سو چھیاسی ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ خاص کر جنوبی سوڈان اور وسطی جمہوریہ افریقہ میں صورت حال انتہائی پر تشویش ہے جس کے لیے عالمی برادری فوری طور پر حرکت میں آئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں